پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مالی سال 2019-20 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد گھٹ کر 23 ارب 18کروڑ ڈالر ہوگیا

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مالی سال 2019-20 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد گھٹ کر 23 ارب 18کروڑ ڈالر ہوگیا۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2018- 19 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق 30جون 2020کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ملکی برآمدات 21.387 ارب ڈالر رہیں جب کہ اس کا ہدف 24ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔19-2018 میں پاکستان نے 22.958 ارب ڈالر

کی اشیاء برآمد کی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات میں 6.8 فیصد کمی آئی۔ادارہ شماریات کے مطابق کورونا وباکے پیش نظر گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات میں 4 سے 5 ارب ڈالرکمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا ، گزشتہ مالی سال ملکی درآمدات 44 ارب ڈالر رہیں جو 2018-19کے مقابلے میں 18.6 فیصد کم ہیں، 2018-19 میں 54 ارب 70 کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…