اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھانے کے بعدسوزوکی پاکستان نے اپنی تمام نئی آلٹو وی ایکس گاڑیوں کی قیمت میں 63 ہزار روپے اضافہ کر دیا، سوزوکی پاکستان کی جانب سے ڈیلرز کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت 7 جولائی 2020 سے وصول کی جائے گی البتہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق پہلے سے بک کروائی گئی گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔یاد رہے مذکورہ گاڑی کی گزشتہ برس ریلیز پر
قیمت 11 لاکھ ایک ہزار روپے تھی ،بعد ازاں بھی سوزوکی پاکستان کی آلٹو وی ایکس قیمت میں اضافہ ہوتا رہا جو بڑھتے بڑھتے 11 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی۔سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں حالیہ 63 ہزار روپے کا اضافہ 660 سی سی کاروں کیلئے پہلے ہی کافی زیادہ ہے جس کے بعد اس کی قیمت اب 11 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی ہے، بڑھائی گئی قیمت میں ٹیکس بھی شامل نہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گاڑی کی کل قیمت 12 لاکھ تک چلی جائیگی۔