اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے روک تھام کی غرض سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کھولے گئے کاروباری مراکز میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد نہ ہونے پر انہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس بات کا اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور بتایا کہ
اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کے تناظر میں لاک ڈاؤن کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔بیان میں شہباز گل نے انتباہ دیا کہ ہم سب کو ایس او پیز پر عملدرا?مد کرنا پڑے گا۔