ڈیرہ اسماعیل (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر نایاب جنگلی جانور لکڑ بگھا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر نایاب جنگلی جانور لکڑ بگھا کو مقامی قبائل شکاریوں نے شکار کیا۔شکار کیے جانے والے نایاب جنگلی زخمی جانور لکڑ بگھا
کو محکمہ جنگلی حیات نے تحویل میں لیکر پشاور منتقل کر دیا۔محکمہ جنگلی حیات نے لکڑ بگھا کو علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا ہے جس کے بعد اسے چڑیا گھر بھیج دیا جائیگا۔قبائلی شکاریوں نے کتوں کی مد د سے نایاب نسل کے خطرناک لکڑبگھا کو کوہ سلیمان کے دامن میں علاقہ کھوئی پیور میں شکار کیا۔