بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ختم‎

datetime 30  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم جون سے عوام کو پیٹرولیم کی مد میں ملنے والا ریلیف کھٹائی کا شکار ہو گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کےمطابق آئل ریفائنریوں اور کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات اسٹاک کرنے کیلئے ڈپووں میں مزید گنجائش نہ ہونے کاشور شروع ہو گیا ہے اور وزیراعظم کو یکم جون سے عوام کو ملنے والے ریلیف کو دینے کیلئے قائل کر لیا گیا ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم منصوعات کی

قیمتوں میں کمی نہ کروانے کیلئے کمپنیوں نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ جس کے بعد یکم جون سے پیٹرولیم منصوعات کی مد میں ملنے والے ریلیف کھٹائی کا شکار ہو گیا ہے ۔ قبل ازیں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں سمری ارسال کردی جس میں پٹرول کی قیمت میں سات روپے چھ پیسے کمی کی سفارش کی گئی ۔ اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہونے کا امکان ہے ۔ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پسے کمی کی سفارش کی گئی ،پیٹرولی کی نئیقیمت 74 روپے 52 پیسہ ہونے کا امکان ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کا امکان ہے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہونے کا امکان ہے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کا امکان ہے ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے ہونے کا امکان ہے ۔قبل ازیں مہنگائی کے چکی میں پسے ہوئے عوام کے لیے خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 سے 12 روپے فی لیٹر سستی ہوسکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں پانچ سے دس روپے کمی متوقع ہے ، ڈیزل کی قیمت میں 5روپے تک کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے تجاویز کے ساتھ سمری تیار کر لی گئی ہے جو وزارت خزانہ ارسال کی جائے گی تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم خود کریں گے ۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…