کراچی (این این آئی) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیریکم جون سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کی یقین دھانیوں سے تھک گئے ہیں حکومت طاقت کا استعمال کرنا چاہے تو شوق سے کرے ہم گرفتاریاں دینے کو تیار ہیں،اب گاڑیوں کے مالکان اور ملازموں کی مالی حالت بہت خستہ ہو گئی ہے،عوام کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ نہ
چلنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ٹرانسپورٹرزکے اجلاس کے موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے ارشاد بخاری نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر مکمل کریں گے،ٹرانسپورٹ بند ہونے سے پریشانی کا شکار ہیں، اپنے بچوں کو بھوک سے نہیں مار سکتے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جبکہ ہمیں کئی دفعہ یقین دہانی کرائی مگر ٹرانسپورٹ نہیں،چلانے دی گئی اب حکومت اگر طاقت کا استعمال کرنا چاہتی ہے تو شوق سے،کرے ہم گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں۔ارشاد بخاری نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹرز ماسک ،سیناٹائیزرز اور اسپرے کروائیں گے اور ڈرائیوروں کو بھی پابند کرینگے کے ایس او پیز پرعمل درآمد ہو۔دوسری جانب سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پرعائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے مشروط کردیا ہے، وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں طے پانے والے لائحہ عمل کے بعد کریں گے۔