اسلام آباد (این این آئی)واپڈا نے مورونج ڈیم پراجیکٹ کیلئے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ 15 کروڑ62 لاکھ روپے ہے، کنٹریکٹ نیسپاک کی سربراہی میں قائم تین کمپنیوں کے جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کیاگیاہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق کنٹریکٹ کے
تحت مورونج ڈیم کی فزیبلٹی سٹڈی،انجینئرنگ ڈیزائن، ٹینڈر دستاویزات اور پی سی ون تیار ہوگا۔ترجمان واپڈا کے مطابق مورونج ڈیم میں 8لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا،ایک لاکھ 20ہزار ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی ، ڈیم کی بدولت سیلاب سے بچاؤ ممکن ہوگا، 12میگا واٹ سستی پن بجلی بھی پیدا ہوگی۔