ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں موبائل فون کی تیاری اور اسمبلنگ پر مراعات ملیں گی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دیدی

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظوری دیدی، ملک میں موبائل فون کی تیاری اور اسمبلنگ پر مراعات ملیں گی جبکہ ای سی سی نے کپاس کی مداخلتی قیمت مقرر کرنے کی سمری مسترد کردی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دیدی،

پالیسی کے تحت موبائل فون کی تیاری اور اسمبلنگ پر مراعات دی جائیں گی ،350 ڈالر تک موبائل ڈیوائس کی تیاری اور اسمبلنگ پر فکسڈ انکم ٹیکس ختم ہوگا، 351 سے 500 ڈالر مالیت کی موبائل ڈیوائس پر فکسڈ انکم ٹیکس 2 ہزار روپے بڑھے گا ،500 ڈالر مالیت کے فون پر فکسڈ انکم ٹیکس6 ہزار 300 روپے تک بڑھایا جائیگا، موبائل ڈیوائسز کی  ملک میں تیاری اور اسمبلنگ پرفکسڈ سیلز ٹیکس ختم ہوگا درآمدی موبائل کی مس ڈیکلریشن ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ،مقامی مینوفیکچررز کو موبائل برآمد کے لئے 3 فیصد آراینڈ ڈی الاونس دیا جائے گا ملک میں تیار ہونیو الے موبائل کی مقامی فروخت پر 4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ ہوگی حکومت موبائل فون کی مکمل تیاری اور اسمبلنگ کے درمیان فرق رکھے گی ای ڈی بی موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی کے لئے سیکرٹریٹ کے فرائض انجام دے گا۔ای سی سی نے ایک بار پھر کپاس کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری مسترد کردی ،۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا حماد اظہر اور شیخ رشید نے سمری کی مخالفت کی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے بھی مخالفت کی وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف پروگرام کو جواز بناکر سمری کی مخالفت کی سمری کی مخالفت کرنے والوں نے گندم کی امدادی قیمت بھی ختم کرنے کی تجویز دی بعض شرکاء نے رائے دی کہ گنے کی امدادی قیمت بھی حکومتوں کو مقرر نہیں کرنی چاہیے صوبائی حکومتیں کپاس کی مداخلتی قیمت مقرر کرسکتی ہیں وفاق حکومت کے کاشتکاروں کی سپورٹ جاری رکھے گی ای سی سی اجلاس میں سکوک بانڈز کی تقسیم کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…