کورونا کے باعث کتنے افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں؟ عالمی بینک نے  انتباہ کردیا

20  مئی‬‮  2020

واشنگٹن(اے این این )عالمی بینک نے متنبے کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ  افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا کا سامنا ہے جس کے باعث توقع کی جاتی ہے کہ امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہوجائے گی۔عالمی بینک کے صدر کا

کہنا تھا کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے کاروبار میں نقصان اٹھا چکے ہیں جب کہ صحت کے نظام کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔عالمی بینک کے صدر  نے  کہا کہ اس صورتحال میں ہمارے تخمینے کے مطابق کورونا وائرس جلد ہی 6 کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دے گا جو گزشتہ تین سالوں میں غربت کے خاتمے کے لیے ہونے والی تمام پیشرفت کو پس پشت ڈال دے گا۔واضح ہے عالمی بینک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر ایک اسکیم پر کام کیا تاکہ غریب ممالک کو اس سال کے آخر تک جی 20 ممبروں کو دیے گئے قرضوں کی ادائیگی پر قرض سے نجات کی درخواست کی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…