منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ، سونے کی نئی قیمتیں بھی سامنے آگئیں 

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میںمنگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں30پیسے بڑھ گئے ۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر مستحکم رہی اوربرطانوی پاونڈ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم ک قدر میں اضافہ ہوا ۔۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز

انٹر بینک میں امریکی ڈالر25پیسے کے اضافے سے160.05روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے159.50روپے سے بڑھ کر159.80روپے اور قیمت فروخت160روپے سے بڑھ کر160.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171روپے اور قیمت فروخت173روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید196روپے سے بڑھ کر197روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر199روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.75روپے سے بڑھ کر41.90روپے اور قیمت فروخت42.25روپے سے بڑھ کر42.40 ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے سے بڑھ کر42.80روپے اور قیمت ٖفروخت43.10روپے سے بڑھ کر43.30روپے ہوگئی۔سونے کی فی تولہ قیمت منگل کو بغیر کسی تبدیلی کے95ہزار 500روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالرکے اضافے سے 1704ڈالر ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ سونے کی قیمت95500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت81875روپے برقرار رہی جب کہ چاندی کی قیمت 823روپے فی تولہ بھی مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…