بارکھان(این این آئی) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ٹڈی دل نے حملے میں فصلیں تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کیمطابق بارکھان کی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے میں کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ،مرچ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔محکمہ زراعت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا عمل شروع کر دیا گیا۔گزشتہ ہفتے سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل نے فصلوں پر حملہ کر دیا تھا۔
جس کے باعث کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا۔نواب شاہ کی تحصیل دوڑ کی یونین کونسل اباوڑی ساوڑی، سھیلو اور سومر جمالی میں ٹڈی دَل نے حملہ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔کاشتکاروں کے مطابق ٹڈی دَل کے فصلوں پر حملے نے ہمیں پریشان کر دیا ہے، حکومت ٹڈی دَل کے خاتمہ کے لیے اسپرے کرے۔