کراچی (این این آئی) زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اپنے باقاعدہ نظام الاوقات کے مطابق جمعہ 15 مئی 2020 کو اسٹیٹ بینک کراچی میں ہوگا۔دوسری جانبمالی سال 2020 میں جولائی تا اپریل کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی جانب سے 18,781.6ملین ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جوکہ جولائی تا اپریل مالی سال 19 میں
موصول ہونے والے 17,801.0 ملین ڈالر کے مقابلے میں 980.6 ملین ڈالر یا 5.5 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مالیت 1,790.0 ملین ڈالررہی جس سے گذشتہ ماہ یعنی مارچ2020 کے موصولہ 1,894.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں104.4 ملین ڈالر یا5.5 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔ اپریل2020 کے دوران ترسیلاتِ زر کے موصولہ 1,790.0 ملین ڈالر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل2019 کے 1,770.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.8 ملین ڈالر یا 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اپریل 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات میں بڑی رقوم سعودی عرب(451.4 ملین ڈالر)، امریکہ(401.9 ملین ڈالر) متحدہ عرب امارات(353.8 ملین ڈالر)اور برطانیہ سے (226.6 ملین ڈالر)موصول ہوئیں،جس سے مارچ 2020 کے مقابلے میں امریکہ سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر میں 14.0 فیصد کا اضافہ جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے ترسیلات میں بالترتیب 0.2 فیصد، 15.8 فیصد اور 8.8 فیصد کمی کی عکاسی ہوتی ہے۔