جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

’’ترسیلات زر متاثر ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر ہمارے لوگ پریشانی کا شکار‘‘مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی 

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ رواں مالی سال میں 9 فیصد تک بڑھ جائے گا کیونکہ معیشت کورونا وائرس کے بحران سے دوچار ہے،محصولات اور برآمدات کو نقصان پہنچا ہے، ترسیلات زر متاثر ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر ہمارے لوگ پریشانی کا شکار ہیں،حکومت آئندہ بجٹ میں مالی خسارے کو کم کرنے کے ساتھ اخراجات میں

بھی کمی لانے کی کوشش کرے گی جس میں دفاع سمیت دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ ایک انٹرویومیں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہمارے پاس اس خسارے کا امکان 7.6 فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ اب کورونا وائرس کے بعد ہمارے خیال میں یہ خسارہ 8 فیصد سے زیادہ ہوگا اور یہ 9 فیصد تک بھی جا سکتا ہے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ ملک محصولات کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکے گا جو حال ہی میں نیچے کی طرف گامزن تھا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اتفاق کیا گیا جس نے ملک کو 3 سال دئیے ہیں۔حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے 30 ارب 20 کروڑ ڈالر کے محصولات جمع کرنیکا ہدف طے کیا لیکن 19 فیصد کمی کے ساتھ اب یہ 24 ارب 54 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محصولات اور برآمدات کو نقصان پہنچا ہے، ترسیلات زر متاثر ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر ہمارے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔حفیظ شیخ نے کہا کہ اسلام آباد نے 70 سے زائد ممالک کو جی 20 کے ذریعے پیش کردہ قرضوں سے متعلق امداد کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کو ایک سال کے لیے تقریباً ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی موخر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک ہمیں خصوصی پیکیج دے رہے ہیں۔حفیظ شیخ نے کہا کہ اگر ابھی قرض دہندگان آپ کے دروازے پر دستک نہیں دے رہے تو پھر آپ اس مدت میں گھر میں زیادہ دباؤ والی ضروریات تبدیل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلا مقصد کورونا سے شہریوں کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ غریب افراد کو نقد رقم بھیجنے کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز کی فراہمی ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صنعت کو بالخصوص برآمدی پہلو کو جاری رکھنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ بجٹ میں مالی خسارے کو کم کرنے کے ساتھ اخراجات میں بھی کمی لانے کی کوشش کرے گی جس میں دفاع سمیت دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…