جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انتظامیہ کی موثر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )انتظامیہ کی موثر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی بجائے سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ، برائلر گوشت کی قیمت 212روپے فی کلو پر مستحکم رہی ۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکااول 55روپے کی

بجائے 65روپے سے 70روپے ،پیاز درجہ اول 37کی بجائے45روپے ،ٹماٹر درجہ اول30کیب بجائے 35روپے ، لہسن دیسی130کی بجائے180سے200،ادرک تھائی لینڈ230کی بجائے330سے 340روپے،ادرک چائنہ310کی بجائے360سے380روپے،کھیرا دیسی 27کی بجائے30سے 32،کھیرا فارمی 20کی بجائے25سے 28روپے،لہسن ہرنائی 150کی بجائے 200روپے،کریلے 34کی بجائے40سے 45،پالک 16کی بجائے 20سے 22روپے ،میتھی 62کی بجائے70سے 75،بینگن27کی بجائے40روپے،بند گوبھی27کی بجائے35سے 38روپے،پھول گوبھی 24کی بجائے 30سے 35،سبز مرچ اول72کی بجائے120سے 130روپے،شملہ مرچ27کی بجائے35سے 40، گھیا کدو26کی بجائے36روپے،گھیا توری47بجائے 60سے 65،لیموں چائنہ270کی بجائے400سے 420روپے،لیموں دیسی 390روپے کی بجائے 480سے 500،بھنڈی 93کی بجائے 130سے 140،شلجم 13کی بجائے17سے 20،مٹر 100کی بجائے120سے 130روپے ،اروی 93کی بجائے 120سے 130روپے اورگاجر چائنہ29کی بجائے38سے 42روپے کلو تک فروخت کی گئی ۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول230کی بجائے290سے 300روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 190کی بجائے230سے 250روپے ، سیب ایرانی190کی بجائے240سے 250روپے،سیب سفید اول120کی بجائے170سے 180روپے،کیلا اول درجن 165کی بجائے220روپے،کیلا دوئم درجن100کی بجائے160روپے، سٹابری اول120کی بجائے170روپے، کھجور اصیل اول235کی بجائے350سے 260روپے،کینو فی درجن اول130کی بجائے260سے 280روپے،امردو درجہ اول140کی بجائے 180سے 190روپے،تربوزفی کلو 38کی بجائے45سے 50روپے،فالسہ 440کی بجائے 500سے 510اورلوکاٹھ 150کی بجائے 170روپے جبکہ آڑو410کی بجائے 530سے550روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت212روپے، زندہ برائلر مرغی146روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت88روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…