اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کی کمی، جانتے ہیں امریکی کرنسی کا مارکیٹ میں اب کیا ریٹ چل رہا ہے؟

datetime 30  اپریل‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن )انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کی کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 160 روپے 45 پیسے ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پرسوں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد آج دوبارہ ڈالر کی انٹربینک قیمت میں کمی آئی ہے جس کے بعد اس وقت ڈالر انٹربینک میں 160 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں لگاتار اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد ڈالر کی انٹر بینک قیمت 161 روپے 61 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔دو دنوں میں ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 1 روپے 41 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں لگاتار کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔ لیکن آج ڈالر نے انٹربینک مارکیٹ میں چھلانگ نہیں ماری بلکہ اس کی قیمت میں کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت قیمت 161 روپے 61 سے کم ہو کر 160 روپے 45 پر آ گئی ہے۔اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آئی تھی جس سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کا دباو بھی کم ہوا تھا ۔گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160روپے پر آ گئی تھی ۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17.3 ارب ڈالر ہوگئے تھے ۔ گزشتہ دنوں میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ایک مرتبہ پھر تشویش کا عالم پیدا کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…