اسلام آباد ( آن لائن ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مزید0.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 18.15 فیصد، لہسن 12.02 فیصد، ٹماٹر7.34، آلو 5.65، آٹا2.57 ، چینی 0.91 فیصد اورایل پی جی میں 3.85 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی۔۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق 9 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ124.97 پوائنٹس ریکارڈکیا گیا،گزشتہ ہفتہ میں اس گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 125.52 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،17733 سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے ، 29518 سے لیکر44175 روپے اور44175 روپے سے زائد ماہانہ آمدنی والے گروپوں کیلئے قیمتوںکے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.59 فیصد، 0.51 فیصد، 0.45 فیصد، اور0.38 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ہفتہ رفتہ کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 کی قیمتوں میں کمی اور26 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ان میں دال مونگ، مسور، ماش، گرام، کیلام بیف، گڑ، مٹن، واشنگ سوپ، چکن، اری 6 چاول، سرسوں کاتیل،تازہ دودھ اورخشک دودھ شامل ہیں۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ان میں پیاز، لہسن، ٹماٹر، آلو، آٹا، چینی، بناسپتی گھی، کوکنگ آئل اورانڈے شامل ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 18.15 فیصد، لہسن 12.02 فیصد، ٹماٹر7.34، آلو 5.65، ا?ٹا2.57 ، چینی 0.91 فیصد اورایل پی جی میں 3.85 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی۔