اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں جب کرونا وائرس کی وباء کا آغاز ہوا تو انہوں نے خشک خوبانی اور میوہ جات کے کثیر تعداد میں آرڈر دیے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کا دعویٰ ہے کہ اس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس مہلک وائرس کو شکست دی لیکن اس جنگ میں خشک خوبانی اور دیگر میوہ جات نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے،
کرونا وائرس پھیلنے کے بعد چین نے ترکی سے خشک خوبانی درآمد کرنا شروع کی جس کی وجہ سے ترکی کی برآمدات 125 فیصد اضافے کے بعد 2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 45 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خشک خوبانی کی ایکسپورٹ اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں بھی جاری تھی لیکن جب دسمبر میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تو اس کی برآمد میں 125 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ترک میڈیا سے بات چیت کرئے ہوئے خشک خوبانی سمیت دیگر میوہ جات کی برآمدات کرنے والی یونین کے سربراہ برول جیلیپ کہا کہ اگست 2019 سے 30 مارچ 2020 تک 76 ہزار ٹن خوبانی برآمد کر کے 197 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، انہوں نے بتایا کہ خشک میوہ جات جیسے کشمش، خشک خوبانی اور انجیر کے استعمال سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اسی وجہ سے چین سے بڑے پیمانے پر آرڈر ملے اور ہم نے مال چین بھیجا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے بعد دیگر 105 ممالک نے بھی خشک خوبانی کے آرڈر دینا شروع کر دیے ہیں۔