لاہور(این این آئی) سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان کردیا۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں گھریلو صارفین کے مارچ کے مہینے کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا۔
بنا اقساط جاری ہونے والے مارچ کے مہینے کے بل کسی بھی بینک برانچ میں تین اقساط میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔تین اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں تمام بینکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اقساط میں بل جمع کروانے کی سہولت صرف دو ہزار روپے (علاوہ جی ایس ٹی)تک کے گیس بل پر دی گئی ہے۔