اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چائنہ نے یکم مارچ سے اب تک دنیا کے 50ممالک کو 4ارب کے قریب ماسک ، تین کروڑ 75لاکھ حفاظتی لباس ، 28لاکھ کرونا ٹیسٹ کٹس اور 16ہزار وینٹی لیٹرز فروخت کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے اب تک دنیا کے 50 ملکوں کو تقریباً 4 ارب ماسک فروخت کیے، چینی حکام اعدادو شمار کا حوالے دیتے ہوئے کہا ے کہ یکم مارچ سے
اب تک تین کروڑ 75 لاکھ حفاظتی لباس فروخت کیے۔ اسی طرح 16 ہزار وینٹی لیٹرز دنیا کے مختلف ملکوں کو فروخت کیے گئے۔ دنیا کے مختلف ممالک کو مارچ سے اب تک 28 لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹ فروخت کرچکے ہیں۔چینی حکام نے مزید کہا کہ دنیا کے 50 ملکوں کو اب تک کی جانے والی میڈیکل ایکسپورٹ کی مالیت ایک ارب چار کروڑ ڈالرز رہی۔واضح رہے کہ 31دسمبر میں چائنہ میں مہلک وائرس کرونا کی وباء پھوٹنے کے بعد دنیا کے تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر نکال لیا تھا اور چین کیساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کر دیں تھیں ۔ کرونا وائرس اس وقت دنیا کے 200سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے ، ہلاکتوں کی تعداد 66ہزار سے تجاوز جبکہ صحت یاب ہونیوالے افراد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں ۔