لاہور( این این آئی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچز تاحکم ثانی آج پیر سے جمعرات صبح 10 بجے تا شام 4 بجے ، جمعہ 10بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلی رہیں گی۔ترجمان نیشنل بینک سید ابن حسن نے کہا ہے کہ بینک کی ڈیجیٹل بینکنگ چینل سروسز،اے ٹی ایم سروس۔ڈیبیٹ کارڈز اور موبائل ائپ فری آء بی ٹی /آء بی ایف ٹی فیسیلیٹیز و بینکنگ کی
ضروریات 24 گھنٹے دستیاب ہوں۔کسی بھی شکایت یا معلومات کیلئے ہیلپ لائن 627627 111 پر رابطہ کیا جا سکتا ھے۔نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے کوروناوائرس کے پیش نظر اپنے صارفین اور اسٹاف کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے ھیں۔نیشنل بینک ان مشکل حالات میں اپنی برانچز میں صارفین اور اسٹاف کو خدمات کی فراہمی جاری رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر سماجی دوری کے اقدامات اور طبعی فاصلوں پر عمل درآمد کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کر رہا ہے جبکہ فرسٹ لائن کے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔