اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت1991ء کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیساتھ کہا ہے کہ اس بات کے روشن امکانات ہیں پاکستان میں عالمی مندی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کی وجہ سے پاکستان میںپیٹرول کی قیمت 35سے 40فی لیٹر تک آجائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی
قیمت 32ڈالر سے 35ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جس کے بعد اس اثرات پوری دنیا سمیت پاکستان معیشت پر پڑیں گےاور وقتی طور پر پاکستان عوام کا فاہدہ ہو گا اس کی وجہ سے پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اور حیرت انگیز کمی متوقع ہے ،جس کافاہدہ عوام تک پہنچے گا ۔ دوسری جانب کرونا نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل 34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب نے تیل کی پیدوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ادھرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کا ہی شدید مندی سے ہوا اور 100 انڈکس میں 2100 کی پوائٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر پہلے چند منٹ کے دوران ہی انڈکس میں 5 اعشاریہ 83 فیصد کم ہوا، مجموعی طور پر انڈکس میں 2106 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت 45 منٹ کے لیے روک دی گئی۔سعودی عرب کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 25 فی صد تک کم ہو گئی ہے اور ٹوکیو اسٹاک میں 5 فی صد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاکس بھی بیٹھ گئیں۔