پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروںکے اربوں روپے ڈوب گئے سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان منہ کے بل آ گری ، ڈالر کی پوزیشن بھی واضح ہو گئی

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کو بھی شدید مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 285.28پوائنٹس کی کمی سے 38858.45پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ فروخت کے دباؤ کے سبب 48.21فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروںکو61ارب90کروڑ78لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا

اور کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت13.81فی صد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا،کرونا وائرس کی تباہ کاریوں اور خوف کے باعث عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے اثرات اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے دباوٗ کے باعث شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 38693پوائنٹس کی سطح پر آ گیابعد میں محدود پیمانے پر خریداری ہوئی لیکن شدید مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس285.28پوائنٹس کی کمی سے 38858.45پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس173.18پوائنٹس کی کمی سے 17878.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس229.32پوائنٹس کی کمی سے27018.98پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے159کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 162میں کمی اور15میں استحکام رہا  ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتی ںگرنے کے

باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 61ارب90کروڑ78لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر72کھرب 94ارب6کروڑ30لاکھ روپے ہوگیا۔منگل کو 12کروڑ43لاکھ 48ہزار شیئرز کا کاروبار ہواجو پیر کی نسبت1کروڑ99لاکھ34ہزار شیئرز کم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت51.95روپے کے اضافے سے

بڑھ کر939روپے اورسیپ ہائر فائبر کے حصص 48.93روپے کے اضافے سے 801.89روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمتوں میں باترتیب189روپے اور124.42روپے کی کمی ہوئی جس سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 6811روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 1789.86روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،بینک آف پنجاب،

ہیسکول پٹرول،کے الیکٹرک،میپل لیف، ٹی آر جی پاکستان،ڈی جی خان سیمنٹ ،فوجی فوڈز، ورلڈکال ٹیلی کام اورآئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے ۔جبکہملکی صرافہ مارکیٹوں میںمنگل کوفی تولہ سونے کی قیمت1150روپے کی کمی سے 95ہزار 150روپے ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کی

کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی اونس کی قیمت1655ڈالر ہوگئی عالمی مارکیٹ  کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت1150روپے کی کمی سے 95ہزار150روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 986روپے کی کمی سے81ہزار576روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے کی

کمی سے1050روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 900روپے ہوگئی۔تاہممقامی اوپن مارکیٹ میںمنگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میںیورو اوربرطانوی پاونڈ کی قدر میںاضافہ ہوا جب کہ سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے154.20روپے سے بڑھ کر154.25روپے اور قیمت فروخت154.30روپے سے بڑھ کر 154.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.10روپے اور قیمت فروخت154.40روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید166.20روپے سے بڑھ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.70روپے سے

بڑھ کر167.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید198.50روپے سے بڑھ کر199روپے اورقیمت فروخت200روپے سے بڑھ کر200.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے گھٹ کر40.75روپے اور قیمت فروخت41.10روپے سے گھٹ کر40.95روپے ہوگئی  جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے سے گھٹ کر41.85روپے اور قیمت فروخت42.10روپے سے گھٹ کر42.05روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی  ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…