بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

20 روپے یونٹ بجلی کے بل سے انڈسٹری نہیں چل سکتی حکومت کو صاف صاف بتا دیا گیا

datetime 13  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعتوں کو تمام سرچارجز سمیت بجلی کے بل ادا کرنا پڑے تو پنجاب کی متعدد ملیں بند ہو جائیں گی۔برآمدی ٹیکسٹائل صنعتوں کو سرچارجز سمیت بجلی کے بل ملنے پر اپٹما نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ لیسکو نے ٹیکسٹائل صنعتوں کو تمام سرچارجز عائد کرکے بجلی کے بل بھجوا دئیے

اور اس طرح ٹیکسٹائل ملوں کوبجلی 20 روپے فی یونٹ میں پڑے گی۔بیان میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بجلی کے بلوں پر عائد سر چارج وصول کرنے سے روک دیا تھا، قائمہ کمیٹی نے سرچارج کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا کہا تھا، وزیراعظم نے بھی جنوری 2019 میں سر چارجز ختم کردیئے تھے تاہم بیورو کریسی وزیر اعظم کے فیصلوں پر عمل نہیں کر رہی،حکومت کو ناکام بنایا جارہاہے۔اپٹما کے مطابق اس سے قبل ٹیکسٹائل صنعتیں تقریباً 12 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل ادا کر رہی تھیں، 20 روپے فی یونٹ بجلی کے بل سے انڈسٹری نہیں چل سکتی۔‎

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…