اسلام آباد ( آن لائن ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ شبر زیدی کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر کی صحت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے۔منگل کے روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبر زیدی
میرے فیورٹ ہیں، شبر زیدی لمبی چھٹیوں پر ہیں، اگر طبیعت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے، نیا چیئرمین اگر تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے، شبر زیدی کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کرے گا جب وہ ٹھیک ہو جائیں گے تو سب کو پتا چل جا ئے گا میر ا ان سے کو ئی مسئلہ نہیں ۔