جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کی اہم اور خوشحال ریاست میں300کسانوں کی خودکشی

datetime 4  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی اہم اور خوشحال ریاستوں میں مہاراشٹر کو بھی شمار کیا جاتا ہے۔ اس خوشحال ریاست میں صرف ایک ماہ کے دوران 300 کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ ریاست مہاراشٹر کے محکمہ ریونیو کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب صرف گزشتہ برس نومبر میں تین سو کسانوں نے خودکشیاں کیں۔

خودکشی کی یہ شرح گذشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ ہے۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سن 2018 کے مہینوں اکتوبر اور نومبر کے درمیان کسانوں کی خود کشیوں کے 186 واقعات درج ہوئے تھے جب کہ ختم ہونے والے سال کے ماہِ نومبر میں یہ تعداد 300 تک پہنچ گئی۔ خودکشی کے سب سے زیادہ 120 واقعات مراٹھواڑہ میں درج کئے گئے جب کہ وردبھ علاقے میں 112 ایسے واقعات کا اندراج کیا گیا۔آل انڈیا کسان سبھا کے جنرل سکریٹری اور سابق ممبر پارلیمان اتول کمارانجان نے اس حوالے سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے بھارت میں زرعی شعبہ انتہائی بحران سے دوچار ہے۔ جی ڈی پی میں اس کا حصہ کبھی چار فیصد سے زیادہ ہوا  کرتا تھا جو اب دو فیصد سے نیچے آگیا ہے۔اتول کار انجان کے مطابق حکومت نے کسانوں کو ان کے پیداوار کے لیے جو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)طے کرتی ہے اس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا جب کہ زراعت پر لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اتول کمار انجان کے مطابق صورت حال یہ ہے کہ بھارت کے کسانوں کے پاس زراعت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ گیا ہے لیکن غریب کسانوں کے لیے کھیتی باڑی نہایت مشکل ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…