لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے مالیت کا بیل آئوٹ پیکیج ملنے سے قبل ہی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
جس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمت میں 27 روپے فی کلو ،چاول کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹوروں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔