کراچی(نیوز ڈیسک )گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں1ارب 60کروڑ 74لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعدمجموعی ذخائر کا حجم 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق13دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 81لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17ارب65کروڑ55لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 1ارب 65کروڑ
93لاکھ ڈالرزاضافے سے 9ارب 23کروڑ36لاکھ ڈالرزسے بڑھ کر10ارب 89 کروڑ29لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 5 کروڑ19لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب 81کروڑ 45 لاکھ ڈالرز سے کم ہو کر 6ارب76کروڑ26لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔جبکہ ذخائر میں اضافہ کی وجہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے وصول ہونے والی 1ارب 30کروڑ ڈالر قسط کے علاوہ دیگر بیرونی سرمایہ کاری شامل ہیں۔