کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس مزید123.78پوائنٹس کے اضافے سے 41768.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتاہم 61.97فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی
جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں13ارب 86کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ہوئی لیکن کاروباری حجم پیر کی نسبت15.23فیصد زائدرہا ۔گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میںٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 42055پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیالیکن بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس سے انڈیکس 41020پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ایک بار پھر سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری بڑھنے سے ریکوری آئی اور مندی کے اثرات چھٹ گئے مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس123.78پوائنٹس کے اضافے سے 41768.66پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 117.33پوائنٹس کے اضافے سے 19086.33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 51.44پوائنٹس کی کمی سے29820.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ238میںکمی اور16میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت13ارب 86کروڑ57لاکھ روپے کی کمی سے
گھٹ کر80کھرب 37ارب26کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کو41کروڑ22لاکھ 85ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت5کروڑ44لاکھ 96ہزار شیئرز زائد ہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھائو میں96روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر7396روپے ہو گئی اسی طرح 50روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولو کے
حصص کی قیمت 2350روپے پر جا پہنچی تاہم نیسلے پاکستان اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب280روپے اور 134کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر8200روپے اور پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 2546روپے ہو گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے فوجی فوڈز،ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،جہانگیر صدیقی کمپنی ،ٹی آر جی پاک ،کے الیکٹرک ،،سوئی سدرن گیس کمپنی ،پاک الیکٹران ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اور پایو نیئر سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔مقامی اوپن مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں
امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ انٹر بینک میں ڈالر3پیسے سستا ہوگیا ۔یورو ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.05روپے سے
گھٹ کر155.02روپے اورقیمت فروخت155.15روپے سے گھٹ کر155.12روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.40روپے اور قیمت فروخت154.70روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے171.20روپے سے بڑھ کر171.50روپے اورقیمت فروخت172.80روپے سے بڑھ کر173روپے ہوگئی جب کہ
برطانوی پائونڈکی قیمت خرید2.20روپے کی کمی سے 205.20روپے سے گھٹ کر203روپے اورقیمت فروخت207روپے سے گھٹ کر205روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے بڑھ کر41روپے اورقیمت فروخت41.20روپے سے بڑھ کر41.30روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.85روپے سے بڑھ کر41.95روپے
اورقیمت فروخت42.15روپے سے بڑھ کر42.25روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے مستحکم رہی۔جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا150روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں
فی اونس سونے کی قیمت3ڈالر کے اضافے سے1479ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے85ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128ڈالر کے اضافے سے72874روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 980روپے اوردس گرام اورچاندی کی قیمت 840.20روپے پرمستحکم رہی۔