جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی،سونا مہنگا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغازپر پیر کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید286.49پوائنٹس کے اضافے سے 38ہزار کی نفسیاتی حدکو عبور کرتے ہوئے 38212.28پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ64.24 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 54ارب 22کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئے البتہ کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 0.61فیصدکم رہا۔

گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 37925.79پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے سے پرکشش سطح پر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بروکریج ہاوسز اور مالیاتی ادارے متحرک ہوگئے جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 38289پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 286.49پوائنٹس کے اضافے سے 38212.28پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 116.69پوائنٹس کے اضافے سے17647.96پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 342.18پوائنٹس اضافے سے 61855.69پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 203.63پوائنٹس اضافے سے 27062.62پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر386کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں 54ارب 22کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 73کھرب2ارب11 کروڑ20لاکھ روپے ہوگئی۔پیرکو مجموعی طور پر24 کروڑ15لاکھ36ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوجمعہ کی نسبت 15لاکھ5ہزار شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 345روپے اضافے سے7245روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت60.02روپے اضافے سے2ہزارروپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیپ ہائرکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت20.50روپے کمی سے 502روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت15.38روپے کمی سے 780روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری لحاظ سے پاک الیکٹران،یونٹی فوڈز، ٹی آر جی پاکستان،

فوجی فوڈز،پاکستان اسٹاک ایکس چینج،پاک انٹر بلک،بینک آف پنجاب،ڈی جی خان سیمنٹ،فوجی سیمنٹ اور پایونیئر سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے۔انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 15پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 15پیسے کی کمی ہوئی

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر155.35روپے اورقیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر155.45روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.30روپے اور قیمت فروخت155.60روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قدر میں 50پیسے کی کمی ہوئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قدر میں 80پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید171روپے سے گھٹ کر170.50روپے اورقیمت فروخت172.50روپے سے گھٹ کر172روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199روپے سے بڑھ کر199.20روپے اورقیمت فروخت 200.50روپے برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے مستحکم رہی

اورقیمت فروخت41.60روپے سے گھٹ کر41.45روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت42.60روپے سے گھٹ کر42.45روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پربرقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالرکی کمی ہوئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ100روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1458ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 85750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت85روپے کے اضافے سے 73517روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…