پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی،انڈیکس اور سرمائے میں بڑا اضافہ،متعددنفسیاتی حدیں بحال،ڈالر روپے کے مقابلے میں مہنگا،سونا سستاہوگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گذشتہ ہفتے بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس300پوائنٹس بڑھ کر37900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ50.41فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اس طرح گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تیزی کی وجہ سے انڈیکس میں 1900پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ 286ارب روپے بڑھ گیا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کے اقتصادی افق پر مثبت اطلاعات،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے،مارکیٹ میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ بڑھنے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کیپٹل مارکیٹ  دلچسپی جیسے عوام کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تاہم ملک میں مہگائی بڑھنے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کی وجہ سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو برقرار رکھے جانے کے امکان اورمہنگے شیئرز کی مارکیٹ میں فروخت کے باعث قیمتوں میں کمی کے اثرات مندی کی صورت میں ظاہر ہوئے۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 3دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس میں 1804.96پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس 1463.06پوائنٹس لوز کر گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 341.9پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 37583.89پوائنٹس سے بڑھ کر37925.79پوائنٹس ہو گیا اسی طرح190.74پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17340.53پوائنٹس سے بڑھ کر17531.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26714.13پوائنٹس سے بڑھ کر26858.99پوائنٹس پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب10کروڑ92لاکھ44ہزار864روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب14ارب 77کروڑ91لاکھ 3ہزار295روپے سے بڑھ کر72کھرب 47ارب8کروڑ83لاکھ48ہزار159روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر38910.71پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر36955.21پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ15ارب روپے مالیت کے46کروڑ60لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے23کروڑ25لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1944کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 980کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،877میں کمی اور87کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،کے الیکٹرک لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،فوجی فوڈز لمیٹڈ،ہم نیٹ ورک،پاک الیکٹرون،دوست اسٹیل لمیٹڈ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،لوٹے کیمیکل،میپل لیف،ورلڈ کال ٹیلی کام،انٹر اسٹیل لمیٹڈ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،اتفاق آئرن لمیٹڈ،کوہ نور اسپیننگ،سوئی نادرن گیس،اینگرو پولیمر،پائینر سیمنٹ،ڈی جی کے سیمنٹ اورپی ٹی سی ایل سر فہرست رہے۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا تاہم زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر مستحکم رہی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں 1.40روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.20روپے سے بڑھ کر155.30روپے اور قیمت فروخت155.50روپے سے بڑھ کر155.60روپے پر آ گئی تاہم یورو کی قیمت خرید 171روپے اور قیمت فروخت172.50روپے پر بدستور برقرار رہی

جبکہ30پیسے کی کمی سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید199.30روپے سے کم ہو کر199روپے اور قیمت فروخت200.80روپے سے کم ہو کر200.50روپے پر آ گئی۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز اایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 9ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1462ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے کی کمی سے85ہزار560روپے اور دس گرام سونا172روپے کی کمی سے73ہزار432روپے کو ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر مہنگا ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا140روپے اور دس گرام سونا42روپے سستا ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…