بیجنگ( آن لائن )چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے نظریات سے متعلق آگاہی فورم صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں منعقد ہوا۔فورم میں تقریباً پچاس ممالک کے سیاسی جماعتوں کے دو سو سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔عالمی نمائندوں نے فورم میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔لا عوامی انقلابی پارٹی کے مرکزی سیاسی بیورو کے رکن اور
محکمہ تشہیر کے سربراہ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کی مضبوطی کے لیے کوشاں رہا ہے۔ چین کا عالمی معیشت کے فروغ اور مستحکم ترقی میں کلیدی کردار ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کی ذمہ داری بھی بخوبی ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں چینی کمیونسٹ پارٹی طرز حکمرانی کے شعبے میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکے گی۔انہوں نے طرز حکمرانی سے متعلق تجربات کے تبادلے پر بھی چین کا شکریہ ادا کیا۔