حکومت نے کمرشل بینکوں سے 112ارب کا قرضہ حاصل کرلیا، تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوچکا ؟سٹیٹ بینک نے بتا دیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے کمرشل بنکوں سے 112ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیاہے۔سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ کمرشل بنکوں سے حاصل کیا گیا یہ قرض پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے حاصل کیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق کمرشل بنکوں کی طرف سے حکومت کو 251ارب روپے قرض فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم حکومت نے 112ارب روپے اٹھا لئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ قرض تین ، پانچ اور دس سالہ مدت کے لئے سود پر حاصل کیاہے۔باون ارب روپے تین سال کے لئے گیارہ اعشاریہ اسی فیصد شرح سود پر حاصل کئے ہیں جبکہ چالیس ارب روپے گیارہ اعشاریہ پینتالیس فیصد شرح سود پر پانچ سال کے لئے قرض لیا گیاہے ۔اسی طرح بیس ارب روپے دس سال کے لئے گیارہ اعشاریہ پینتیس فیصد شرح سود پر قرض لیا گیاہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومتی قرضے تاریخ میں پہلی بر 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے کی سطح پر آ گئے جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں آٹھ ہزار ارب روپے سے سے زائد کا اضافہ ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں میں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…