پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،انڈیکس کی اونچی اُڑان،9بالائی حدیں بحال،ڈالر اورسونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے پیرکو غیرمعمولی تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال ہوگئیں اور کے ایس ای 100انڈیکس 36800کی سطح پر آگیا،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب99کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت34.08فیصدزائد جبکہ80.53فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،سیمنٹ،توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزراور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36817پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس824.94پوائنٹس اضافے سے36803.10پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکومجموعی طورپر380کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے304کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،59کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب99کروڑ8لاکھ22ہزار518روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب62ارب28 کروڑ33ہزار958روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر28کروڑ29لاکھ44ہزار821شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ17لاکھ71ہزار351 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت91.40روپے اضافے سے1980.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت56.69روپے اضافے سے1785.38روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک  کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت116.44روپے کمی سے2212.73روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت99.99روپے کمی سے2400.01روپے ہوگئی۔

پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 3کروڑ59لاکھ24ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت26پیسے اضافے سے10.41روپے اورورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ44لاکھ80ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سے1.71روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس428.37پوائنٹس اضافے سے17181.88پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1472.51پوائنٹس اضافے سے60416.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس396.31پوائنٹس اضافے سے26126.93پوائنٹس پربندہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 5پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.40روپے سے بڑھ کر155.45روپے اورقیمت فروخت155.50روپے سے بڑھ کر155.55روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.50روپے پرمستحکم رہی۔

یوروکی قیمت میں 30پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.50روپے سے بڑھ کر170.80روپے اورقیمت فروخت172.00روپے سے بڑھ کر172.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید197.50روپے سے بڑھ کر198.50روپے199.00روپے سے بڑھ کر200.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 5پیسے کااضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی استحکام اورقیمت فروخت میں 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے پرمستحکم

اورقیمت فروخت41.45روپے سے بڑھ کر41.50روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.45روپے سے بڑھ کر42.50روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکا اضافہ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی بھی تولہ سونا150روپے مہنگا ہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1459ڈالرسے بڑھ کر1465ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 128روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86550روپے سے بڑھ کر86700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74203روپے سے بڑھ کر74331روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20.00روپے اوردس گرام قیمت میں 17.14روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020.00روپے سے گھٹ کر1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے سے گھٹ کر857.34روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…