اسلام آباد (سی پی پی)پندرہ سال بعد پاکستان کو بنگلہ دیش سے پیاز کا درآمدی آرڈر موصول ہوا ہے جس کے تحت پاکستان بنگلہ دیش کو300 ٹن سے زیادہ پیاز برآمد کرے گا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی تاشو انٹر پرائزز نے پیاز درآمد کرنے کیلئے کراچی کی ایک پاکستانی کمپنی روشان انٹرپرائزز سے درآمد کیلئے آرڈر
کی تصدیق کردی ہے اور اس حوالے سے بنگلہ دیش کو پیاز کی12 کنٹینرز برآمد کئے جائیں گے جس کے بعد مزید برآمدات بھی متوقع ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے اندورن ملک سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے خدشہ کے پیش نظر ہمسایہ ممالک کو سبزیوں کی برآمد پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش نے پیاز درآمد کرنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔