کراچی (این این آئی) مورگن اسٹینلے کیپیٹل انڈیکس کا ششماہی جائزہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان نے اپنی درجہ بندی برقرار رکھی ہے۔ ایم ایس سی آئی گلوبل انڈیکس میں پاکستان کے لیے کوئی رد و بدل نہیں ہوئی، ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں پاکستان کی درجہ بندی برقرار رہی، تاہم ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں سے 3 پاکستانی کمپنیوں کو نکال دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کسی اور کمپنی کو ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل نہیں کیا گیا، اسمال کیپ انڈیکس میں سے میاں منشا کی کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ کو نکالا گیا ہے، دیگر کمپنیوں میں کوٹ ادو پاور کمپنی اور تھل لمیٹڈ شامل ہیں۔مورگن اسٹینلے کیپیٹل انڈیکس کے ششماہی جائزے کے مطابق ایم ایس سی آئی کے مین انڈیکس میں 3 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔