جوہانسبرگ میں دوسری سرمایہ کاری کانفرنس ، سرمایہ کاروں کا 24.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا وعدہ

7  ‬‮نومبر‬‮  2019

جوہانسبرگ(آن لائن)جنوبی افریقہ میں جاری دوسری سرمایہ کاری کانفرنس نے 24.5 ارب ڈالر کان کنی ، مینوفیکچرنگ ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے مختص کر دیئے ۔اس سرمایہ کاری کی مدد سے روانڈا کی معاشی نمو بحال اور بے روزگاری کے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔چین کے قومی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہانسبرگ کے سینڈٹن کنونشن سنٹر میں شراکت داری کے ذریعہ معاشی نمو میں تیزی لانے کے موضوع پر یہ کانفرنس میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل ریمفوسا نے بتایا کہ اندازہ ہے کہ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں آئندہ پانچ سالوں میں 4 لاکھ 12ہزار کے قریب

ملازمتوں کے براہ راست مواقع پیدا ہوں گے جو ہمارے لئے نہایت حوصلہ افزا بات ہے ۔نیو ڈویلپمنٹ بنک کے چیف فنانشل آفیسر لیسلی ماسورپ نے اس موقع پر کہا کہ بنک ملک میں تیل ، توانائی ، اپ گریڈ بندرگاہوں اور آبی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کریگا۔ کاغذ بنانیوالی کمپنی سیپی نے ملک کے 2 صوبوں وازولو نٹل اور ایمپولنگا میں قائم چار منصوبوں میں 14 ارب رینڈ (944 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ ٹیلی مواصلات کمپنی ایم ٹی این نے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تشکیل اور جائیدادوں کی تعمیر میں مدد دینے کیلئے اگلے پانچ سالوں میں سالانہ 10 بلین رینڈ کی سرمایہ کاری کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…