پاکستانی اور چینی کمپنیوں کا خوراک کے شعبہ میں شراکت داری کے منصوبہ کے لئے 42 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

7  ‬‮نومبر‬‮  2019

بیجنگ(آن لائن)پاکستانی اور چینی کمپنیوں نے چین میں منعقدہ امپورٹ ایکسپو کے موقع پر خوراک کے شعبہ میں شراکت داری کے منصوبہ کے لئے 42ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ایک سڑک ایک خطے کے نظریئے کے تحت شنگھائی میں منعقد ہونے والے دوسرے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے موقع پر چین کی سنیک تیار کرنے والی ایک کمپنی نے پاکستان کی مونگ پھلی فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔جمعرات کو اس حوالے سے چینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہالو فوڈز پاکستان مونگ پھلی کا بڑا خریدار اور پروسیسر ہے جو آئندہ دس سال کے دوران سنیک

تیار کرنے والی چینی کمپنی بی سٹورکو مونگ پھلی فراہم کرے گا۔ بی سٹور کے سی ای او اور صدر یانگ ین فن نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی کے لئے ہاتھ سے نکلی ہوئی مونگ پھلی سب سے مہنگی پراڈکٹ ہے جس کی طلب میں سالانہ 20فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ہالو فوڈز کے فنانشل ہیڈ شہباز صدیقی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چین کی کمپنی کے ساتھ اس طرح کے اشتراک کار سے پاکستانی کمپنی کو چینی منڈیوں کی استعداد اور رسائی کے حوالے سے مزید معلومات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان زرعی و صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک کار کے فروغ میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…