روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا تسلسل جاری،سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی

5  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید23ارب45کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت48.46فیصدزائد جبکہ52.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز37پوائنٹس کی کمی سے ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35240پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،سیمنٹ،کیمیکل اور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی،جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 35606پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس80.85پوائنٹس اضافے سے35358.31پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب45کروڑ61لاکھ37ہزار891روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب47ارب2کروڑ14لاکھ55ہزار721روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر30کروڑ84لاکھ84ہزار510شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت10کروڑ7لاکھ1ہزار810شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت70.25روپے اضافے سے1998.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت48.22روپے اضافے سے1012.76روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت87.15روپے کمی سے1655.91روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت43.78روپے کمی سے832.00روپے ہوگئی۔منگل کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں 8کروڑ17لاکھ14ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت21پیسے اضافے سے1.48روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 1کروڑ52لاکھ76ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،

جس کے شیئرزکی قیمت34پیسے اضافے سے19.09روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس5.55پوائنٹس کمی سے16526.59پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس252.62پوائنٹس اضافے سے57812.74پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس90.19پوائنٹس اضافے سے25281.96پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید15پیسے اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے اورقیمت فروخت155.70روپے پرمستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید15پیسے اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.45روپے سے گھٹ کر155.30روپے

اورقیمت فروخت155.65روپے سے گھٹ کر155.60روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 80پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 70پیسے اور قیمت فروخت میں 1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.00روپے سے گھٹ کر172.20روپے اورقیمت فروخت175.00روپے سے گھٹ کر174.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید200.20روپے سے گھٹ کر199.50روپے اورقیمت فروخت202.20روپے سے گھٹ کر201.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب 5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے گھٹ کر41.25روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے گھٹ کر42.25روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے گھٹ کر42.55روپے ہوگئی۔

منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید300روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1512ڈالرسے گھٹ کر1504ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 257روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87750روپے سے گھٹ کر87450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75231روپے سے گھٹ کر74974روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…