کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے باعث بینک کو گزشتہ مالی سال میں ایک ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہواہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سالانہ اکائونٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک مالی سال2018-19میں صرف روپے کی بے قدری کے باعث 506 ارب 13کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔گزشتہ مالی سال میں روپے کی قدرڈالر کے مقابلے میں 38روپے 56پیسے جبکہ آئی ایم ایف کے ایس ڈی آر۔اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کے
مقابلے میں 80روپے 82 پیسے کم ہوئی۔مالی سال 2018-19 میں روپے کی بے قدری کے باعث مرکزی بینک کو 72 ارب 28کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔مالی سال 2017-18 میں اسٹیٹ بینک کے مجموعی اخراجات 2ارب 28کروڑ روپے اضافے کے ساتھ 50ارب 46کروڑ روپے سے زائد رہے۔مرکزی بینک کو انٹرسٹ سے ہونے والی آمدنی 87فیصد کے اضافے سے 546ارب 19کروڑ روپے تک پہنچ گئی، نئے نوٹ اور انعامی بانڈز کی چھپائی پر 11ارب 42کروڑ روپے خرچ ہوئے۔