پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید کمی،سونا بھی سستا ہوگیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید کمی،سونا بھی سستا ہوگیا، تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 15پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 5پیسے اور قیمت فروخت میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 15پیسے کی کیمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے گھٹ کر155.60روپے اورقیمت فروخت155.85روپے سے گھٹ کر155.70روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 5پیسے اور قیمت فروخت میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر155.45روپے اورقیمت فروخت155.80روپے سے گھٹ کر155.65روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.00روپے اورقیمت فروخت175.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید200.00روپے سے بڑھ کر200.20 اورقیمت فروخت202.00روپے سے بڑھ کر202.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے اورقیمت فروخت41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے اورقیمت فروخت42.60روپے پرمستحکم رہی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کیمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1514ڈالرسے گھٹ کر1512ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 86روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87850روپے سے گھٹ کر87750روپت اوردس گرام سونے کی قیمت75317روپے سے گھٹ کر75231روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…