جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ اوردھرنے کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں مزیداضافہ،نفسیاتی حد بحال

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید8ارب36کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت14.59فیصدکم جبکہ48.71فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور فروخت کے دباؤ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34108پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہاور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس کی34490پوائنٹس  کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ کے سرمایہ کار گروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس173.93پوائنٹس اضافے سے34377.61پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ37کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب36کروڑ25لاکھ33ہزار769روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب98ارب40کروڑ70لاکھ38ہزار855روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر15کروڑ71لاکھ18ہزار951شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت2کروڑ68لاکھ57ہزار581شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت49.00روپے اضافے سے6449.00روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت38.27روپے اضافے سے1127.18روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت141.59روپے کمی سے2690.28روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت47.43روپے کمی سے901.18روپے ہوگئی۔جمعہ کوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ28لاکھ61ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت24پیسے اضافے سے15.74روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 1کروڑ7لاکھ85ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے اضافے سے17.15روپے ہوگئی۔

جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس106.98پوائنٹس اضافے سے16044.69پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس238.96پوائنٹس اضافے سے56081.13پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس30.92پوائنٹس اضافے سے24729.70پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کا اضافہ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.73روپے سے بڑھ کر155.75روپے اورقیمت فروخت155.83روپے سے بڑھ کر155.85روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے اورقیمت فروخت155.80روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خرید میں 10پیسے اورقیمت فروخت میں 80پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 40پیسے اور قیمت فروخت میں 1.10روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.70روپے سے بڑھ کر172.80روپے اورقیمت فروخت174.00روپے سے

بڑھ کر174.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید200.20روپے سے بڑھ کر200.60 اورقیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر202.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 5پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 5پیسے اورقیمت فروخت میں 15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے گھٹ کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.60روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے بڑھ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.55 سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1507ڈالرسے بڑھ کر1510ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 129روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت88000روپے سے گھٹ کر87850روپت اوردس گرام سونے کی قیمت75446روپے سے گھٹ کر75317روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے  پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…