کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاتسلسل جاری،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ بھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33200،33300اور33400کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید56ارب90کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت39.86فیصدزائد جبکہ58.40فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،کیمکل،فوڈز،بینکنگ،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33638پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس204.73پوائنٹس اضافے سے33469.69پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر351کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے205کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 56ارب90کروڑ81لاکھ59ہزار18روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب98ارب27کروڑ50لاکھ53ہزا
نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت45.74روپے کمی سے869.25روپے اورپاک سروسزکے حصص کی قیمت36.79روپے کمی سے991.31روپے ہوگئی۔بدھ کوورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ25لاکھ58ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے کمی سے1.01روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 67لاکھ73ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت4پیسے اضافے سے16.24روپے ہوگئی۔
بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس128.88پوائنٹس اضافے سے15616.11پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس589.96پوائنٹس اضافے سے54092.83پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس209.64پوائنٹس اضافے سے24304.12پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،
جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.85روپے سے بڑھ کر155.95روپے اورقیمت فروخت155.95روپے سے بڑھ کر156.05روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے اورقیمت فروخت156.00روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں 30پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.20روپے اور قیمت فروخت میں 1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.00روپے سے گھٹ کر172.70روپے اورقیمت فروخت175.00روپے سے گھٹ کر174.70روپے
جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید201.00روپے سے گھٹ کر199.80روپے اورقیمت فروخت202.80روپے سے گھٹ کر201.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیباستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.70روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی قیمت میں 6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1487ڈالرسے بڑھ کر1493ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور10گرام قیمت میں 171روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86900روپے سے بڑھ کر87100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74503روپے سے بڑھ کر74674روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔