جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

معاشی اصلاحات سے پیداواری صلاحیت کو وسیع اور ترقی کی رفتار کو بڑھایا جا سکتا ہے ، صدر ایران پاک فیڈریشن

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )ایران پا ک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے منگوائی جانے والی پر تعیش مصنوعات پر پابندی عائد کئے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، حکومت معاشی اصلاحات سے ملک میں پیداواری صلاحیت کو وسیع اور ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتی ہے،مہنگی بجلی اورگیس معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے ،صنعتی شعبے کی پیداوری لاگت میں کمی کیلئے

بجلی وگیس سستی اور روپے کی قدر کو بہتر بنانا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اورتجارتی خسارہ کم نہیں کر سکی جس کی وجہ سے روپے کی قیمت مستحکم نہیں ہو سکی۔ ڈالر اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کے عفریت نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ امپورٹرز کو اربوں کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کو ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی اور بیروزگاری کنٹرول کرکے ڈالر کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لے جائی جانے والی کھربوں روپے کی رقم کو واپس لایاجائے،وزراء اور بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات ختم کئے جائیں اور پاکستانی روپے کی قدر کو بڑھانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…