منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں 41ارب49کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت16.49فیصدکم جبکہ56.40فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام، فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34094پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت،ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال، فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33666پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 33800کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس28.41پوائنٹس کمی سے33870.15پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے136کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 41ارب49کروڑ10لاکھ60ہزار846روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66کھرب39ارب23کروڑ37لاکھ68ہزار183روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر11کروڑ52لاکھ28ہزار160شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت2کروڑ27لاکھ66ہزار560شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت299.50روپے اضافے سے6999.50روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت239.24روپے اضافے سے5764.24روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت152.50روپے کمی سے2897.50روپے اورکے حصص کی قیمت99.00روپے کمی سے2300.00روپے ہوگئی۔جمعہ کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 1کروڑ83لاکھ92ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت48پیسے کمی سے16.13روپے اوراینگروفرٹیلائیزرکی سرگرمیاں 79لاکھ22ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2.50روپے اضافے سے72.14روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس6.43پوائنٹس اضافے سے15828.63پوائنٹس،

کے ایم آئی30انڈیکس389.40پوائنٹس اضافے سے54589.47پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس136.16پوائنٹس کمی سے24453.83پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں خریدمیں 7پیسے اور قیمت فروخت میں 12پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید7پیسے اور قیمت فروخت میں

12پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.90روپے سے بڑھ کر155.97روپے اورقیمت فروخت155.95روپے سے بڑھ کر156.07روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 60پیسے اور قیمت فروخت میں 90پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 60پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے

میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.20روپے سے بڑھ کر172.80روپے اورقیمت فروخت173.90روپے سے بڑھ کر174.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.00روپے  سے بڑھ کر199.60روپے اورقیمت فروخت201.00روپے سے بڑھ کر201.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب 15،15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے سے بڑھ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.55روپے سے بڑھ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے بڑھ کر42.40روپے اورقیمت فروخت42.55روپے سے بڑھ کر42.70روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت23.70روپے سے گھٹ کر23.50روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی قیمت 14891489ڈالرمستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اور10گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74588روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…