پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت مزید کم ہوگئی،سونا مہنگا،اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

17  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس34200،34100،34000اور33900کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے70ارب34کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت8.83فیصدکم جبکہ64.28فیصد حصص کی قیمتوں میں

کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام، فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34361پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی،ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال، فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزش کیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33830پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب34کروڑ82لاکھ95ہزار554روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66کھرب80ارب72کروڑ48لاکھ29ہزار29روپے ہوگئی۔

جمعرات کومجموعی طور پر13کروڑ79 لاکھ94ہزار720شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت1کروڑ33لاکھ72ہزار330شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت264.50روپے اضافے سے7100.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت54.01روپے اضافے سے2079.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت44.82روپے کمی سے1015.38روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے5525.00روپے ہوگئی۔جمعرات کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 5کروڑ96لاکھ46ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے16.61روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 51لاکھ95ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر

رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت10پیسے اضافے سے3.90روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس217.28پوائنٹس کمی سے15822.20پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس657.48پوائنٹس کمی سے54200.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس223.34پوائنٹس کمی سے24589.99پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں خریدمیں 15پیسے اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی،

جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت ساڑھے4ماہ کی کم سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید15پیسے اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.05روپے سے گھٹ کر155.90روپے اورقیمت فروخت156.15روپے سے گھٹ کر155.95روپے گزشتہ ساڑھے 4ماہ کی کم سطح پر آگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 70پیسے اور قیمت فروخت میں 40پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 1.20روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر172.20روپے اورقیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر173.90روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.00روپے سے بڑھ کر199.00روپے اورقیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر201.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب 5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے گھٹ کر41.25روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے گھٹ کر42.25روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے گھٹ کر42.55روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.70روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1481ڈالرسے بڑھ کر1489ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے اور10گرام قیمت میں 343روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86600روپے سے بڑھ کر87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74245روپے سے بڑھ کر74588روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…