2 روزہ مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاری میں اربو ں کا اضافہ، 62 فیصد حصص کی قیمتوں میں بھی اضافہ

16  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی34100 اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نیتجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب35کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.21فیصدکم جبکہ62.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے

توانائی،ٹیلی کام، فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34434پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال، فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس197.56پوائنٹس اضافے سے34281.09پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب35کروڑ 33لاکھ39ہزار673روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر67کھرب51ارب7کروڑ31لاکھ24ہزار584روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر15کروڑ13 لاکھ67ہزار50شیئرزکاکاروبارہوا،

جومنگل کی نسبت50لاکھ35ہزار250شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے5565.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت75.00روپے اضافے سے2024.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت77.00روپے کمی سے1523.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت46.99روپے

کمی سے6700.00روپے ہوگئی۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ18لاکھ25ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے کمی سے3.98روپے اورورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ17لاکھ99ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے اضافے سے1.12روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس31.75پوائنٹس اضافے سے16039.48پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس248.00پوائنٹس اضافے سے54857.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس188.62پوائنٹس اضافے سے24813.33پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…