جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید کمی،سونا مہنگا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس34400،34300اور34200 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں کے 36ارب37کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت51.95فیصدکم جبکہ65.75فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی،فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34697پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال، فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس289.43پوائنٹس کمی سے34186.26پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طورپر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،244کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب37کروڑ51لاکھ29ہزار831روپے کا کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر67کھرب34ارب75کروڑ93لاکھ3ہزار151روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر13کروڑ79لاکھ32ہزار650شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت14کروڑ91لاکھ68ہزار40شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،

جس کے حصص کی قیمت325.50روپے اضافے سے6835.50روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت305.98روپے اضافے سے6425.95روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت43.66روپے کمی سے850.01روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت21.00روپے کمی سے2399.00روپے ہوگئی۔پیرکوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ42لاکھ51ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،

جس کے شیئرزکی قیمت 9پیسے کمی سے1.06روپے اورٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں 1کروڑ16لاکھ8ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1.08روپے کمی سے15.85روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس147.66پوائنٹس کمی سے16089.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس393.53پوائنٹس کمی سے54933.33پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس125.37پوائنٹس کمی سے24669.22پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.17روپے سے گھٹ کر156.07روپے اورقیمت فروخت156.27روپے سے گھٹ کر156.17روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں بھی10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے گھٹ کر155.70روپے اورقیمت فروخت156.30روپے سے گھٹ کر156.20روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپے سے بڑھ کر171.30روپے اورقیمت فروخت173.00روپے سے بڑھ کر173.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید196.00روپے  سے گھٹ کر195.00روپے اورقیمت فروخت198.00روپے سے گھٹ کر197.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق

سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.70روپے پرمستحکم رہی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں

فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1490ڈالرسے بڑھ کر1496ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور10گرام قیمت میں 257روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86800روپے سے بڑھ کر87100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74417روپے سے بڑھ کر74674روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1040.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت891.63روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…