ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 9پیسے کااضافہ اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 9پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.08روپے سے بڑھ کر156.17روپے اورقیمت فروخت156.18روپے سے بڑھ کر156.27روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.90روپے سے گھٹ کر155.80روپے اورقیمت فروخت156.40روپے سے گھٹ کر156.30روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں خرید10پیسے اورقیمت خریدمیں 50پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 4.20روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.70روپے سے بڑھ کر171.80روپے اورقیمت فروخت171.30روپے سے بڑھ کر173.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید190.80روپے سے بڑھ کر195.00روپے اورقیمت فروخت192.80روپے سے بڑھ کر197.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت 10پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.50روپے سے گھٹ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.80روپے سے گھٹ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.50روپے اورقیمت فروخت42.80روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالرکی نمایاں کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا850روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1507ڈالرسے گھٹ کر1484ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق

کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850روپے اور10گرام قیمت میں 746روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87450روپے سے گھٹ کر86600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74974روپے سے گھٹ کر74228روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…