منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعدزبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 34100،34200،34300اور34400 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔تیزی کے نیتجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید59ارب53کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت9.76فیصدزائد جبکہ59.05فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی،فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34690پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر براقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس447.99پوائنٹس اضافے سے34475.69پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر403کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے238کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 59ارب53کروڑ48لاکھ94ہزار382روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر67کھرب71ارب13کروڑ44لاکھ32ہزار982روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر28کروڑ71لاکھ690شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت2کروڑ55لاکھ39ہزار470شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،

جس کے حصص کی قیمت310.00روپے اضافے سے6510.00روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت291.42روپے اضافے سے6119.97روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت155.00روپے کمی سے5365.00روپے اورگیٹرون انڈسٹری کے حصص کی قیمت23.00روپے کمی سے437.00روپے ہوگئی۔جمعہ کوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں 3کروڑ8لاکھ19ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت اتارچڑھاؤ کے بعد1.11روپے پر مستحکم اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 1کروڑ91لاکھ11ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت7پیسے اضافے سے16.07روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس273.86پوائنٹس اضافے سے16237.38پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس853.28پوائنٹس اضافے سے55326.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس220.01پوائنٹس اضافے سے24794.59پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…