جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ 2019 جاری کردی پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی، نمبر 107 سے گر کر کتنا ہوگیا؟جانئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ 2019 جاری کردی۔پاکستان میں رپورٹ کا اجرا مشعل پاکستان کے سی ای او اور ورلڈ اکنامک فورم کے ذیلی ادارے ایف ای پی ایس آئی کے کنٹری پارٹنر عامر جہانگیر نے مقامی ہوٹل میں کیا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی،مسابقتی لحاظ سے 141 ممالک کی معیشت کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 107 سے گر 110 ہوگیا ہے۔

عامر جہانگیر نے کہاکہ پاکستان کو شہریوں اور حکومتی اداروں کے درمیان ڈیجیٹل خلیج ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ عامر جہانگیر نے کہاکہ حکومت کو اپنے اداروں اور ریگولیٹریز باڈیز کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے ان کی ڈیجیٹل اور ای گورننس کی استعداد بڑھانی ہوگی ۔رپورٹ کے مطابق ادراروں کی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ،اداروں کی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کا نمبر 109 سے بڑھ کر 107 ہوگیا ،انفراسٹرکچر کی سہولیات کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 93 سے گر کر 105 ہوگیا ہے،آئی سی ٹی اختیار کرنے میں پاکستان کا نمبر 127 سے گر 131 ہوگیا ہے،معاشی استحکام کے لحاظ سے پاکستان کی درجہ بندی میں غیر معمولی تنزلی ہوئی ہے،پاکستان کا نمبر معاشی استحکام کے حوالے سے 103 سے گر 116 ہوگیا ہے،صحت کی سہولیات کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 109 سے گر 115 واں ہوگیا ہے،کام کرنے صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن 125 پر برقرار ہے،پروڈکٹ مارکیٹ کی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 122 سے گر 126 ہوگیا ہے،پاکستان کی لیبر مارکیٹ کی کارکردگی ایک درجہ بہتری کے بعد120 ویں ہوگئی ہے،پاکستان کا مالیاتی سسٹم کی درجہ بندی 89 سے گر کر 99 ہوگئی ہے،پاکستان کا مسابقتی ماحول دو درجے بہتری کے بعد 29 واں ہوگیا ہے،سازگار کاروباری ماحول کے لحاظ سے پاکستان کے لئے پندرہ پوائنٹس کی بہتری آئی ہے،پاکستان میں کاروباری ماحول کی درجہ بندی 141 ممالک کی فہرست میں 52 ویں ہوگئی ہے،تخلیقی صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کا درجہ 75 سے گر کر 79 واں ہوگیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…